کولمبیا ،ایئرپورٹ پر خاتون کے سامان سے 130 زہریلے مینڈک برآمد


 بوگوٹا(صباح نیوز)کولمبیا میں ایئرپورٹ پر خاتون کے سامان سے 130 زہریلے مینڈک برآمد کرلئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بوگوٹا ایئرپورٹ پر برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون ان مینڈکوں کو غیرقانونی طریقے سے سمگل کرنا چاہتی تھی۔مقامی پولیس کے مطابق یہ مینڈک خاتون کو تحفے میں دیئے گئے تھے اور ان مینڈکوں کی مالیت ایک ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ کولمبیا سے مخصوص قسم کے جانوروں کی غیرقانونی طریقے سے سمگلنگ کے واقعات عام ہیں۔