ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 ملزمان کو سزائیں سنا دیں


راولپنڈی (صبا ح نیوز)سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال، مجرموں کو قانونی حق کی یقینی فراہمی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاوس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جناح ہاوس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2، رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو 6، ارزم جنید ولد جنید رزاق اور علی رضا ولد غلام مصطفی کو 6 سال قید بامشقت سنائی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطاقب  پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

بیان کے مطابق راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو 2 ، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو 2 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو 2 سال، جناح ہاوس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی ۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاوس کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔