قومی اسمبلی میں پروفیسر خورشید احمد کے لیے دعا مغفرت کی گئی

اسلام آباد(صباح نیوز) قومی اسمبلی میں پروفیسر خورشید احمد کے لیے دعا مغفرت کی گئی ۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ سپیکر نے ایوان میں ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل عام ،پروفیسر خورشید احمد مرحوم اور دہشتگردی میں شہید اہلکاروں کے لیے ایوان میں دعا کرائی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایوان میں دعا کرائی ۔