گجرات (صباح نیوز)گجرات سے 5 بھائی ایک ہی ضلع سے الیکشن لڑنے کے لیے میدان میں آ گئے ۔
اس حوالے سے بڑے بھائی چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے لئے میدان میں ہیں جبکہ ان کے 4بھائی صوبائی اسمبلی کے لیے میدان میں ہیں۔مسلم لیگ( ن) کے ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
دوسری جانب چوہدری محمد علی پی پی 33سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ چوہدری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔