اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے مقامی اور غیر ملکی تمباکو مصنوعات پر عائد ڈیوٹی میں اضافہ انسداد تمباکو نوشی ، معاشی بہتری کی جانب مثبت اقدام ہے۔ایسے اقدامات کا نفاذ سختی سے جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے مطابق تمباکو سازی کی صنعت ملکی معیشت و صحت عامہ کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے۔ اس حوالے سے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ سول سوسائٹی اور دیگر ماہرین کا دیرینہ مطالبہ رہا جوکہ چند روز پہلے ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام سیمینارکے دوران ماہرین کی طرف سے تمباکو مصنوعات کے خلاف حکومت کی جانب سے سخت اقدام اٹھانے کاایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا گیا ۔ سیمینار میں تجویز کیا گیا کہ تمباکو مصنوعات کی غیر قانونی تجار ت کوریگولیٹ کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا ۔ ان مصنوعات پر بھاری ڈیوٹی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا
مزید مطالبہ کیا گیا کہ غیر ملکی تمباکو مصنوعات کے حوالے سے انتہائی قانون سازی، نفاذ اور شفافیت کا نظام وضع کرے۔ حکومت کی جانب سے ڈیوٹی میں اضافہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مالی سال 2024 کے بجٹ میںمزید اضافہ کیا جائے۔ ای۔سگریٹ کے ساتھ ان مصنوعات کی تجارت کو سختی سے ریگولیٹ کرنے کے ساتھ مانیٹرنگ سخت کی جائے۔ ڈیوٹی میں مزید اضافہ استعمال میں کمی کا سبب بن سکے گا۔ حوالے دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان مصنوعات کی تجارت میں سخت اقدامات حوصلہ شکنی کا سبب بنیں گے۔ اس کو صحت عامہ کے تناظر میں طے کیا جانا انتہائی لازمی اورمفاد عامہ میں اہم ہو گا۔ اس دوران ایس ڈی پی آئی کے سر براہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ تمباکو سے متعلقہ تمام مصنوعات کی سمگلنگ پر فی الفور پابندی عائد کر دی جائے ۔۔