کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت پاکستان کو جامع پالیسی اور ٹھو س حکمت عملی اپنانا ہوگی،راجہ فہیم کیانی


اسلام آباد( صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ نریندرمودی کے خطرناک عزائم ناکام بنانے اور کشمیر کو آزاد اکروانے کے لیے حکومت پاکستان کو جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی آخری حدووں کو کراس کرچکی ہے،سوا کروڑ کشمیریوں کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔

ایک بیان میں راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ مودی ہٹلر کی طرح بڑی سازش میں مصروف ہے،پوری قوم کو یک جان اور یک زبان ہوکر دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرناہوگا۔پاکستان کی حکومت اورقومی جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کے لیے مودی جیسے دشمنوں کی چالوں اور حملوںسے غافل نہ ہوں۔پاکستان ہو گا تو سیاست ہوگی ملک ہی نہیں رہے گا تو سیاست کہاں کریں گے۔کشمیرپاکستان کی سلامتی کا معاملہ ہے اس ایشوپر قومی پالیسی بنائی جائے۔ حکومت جس کی بھی ہومگر کشمیرپر پالیسی ایک ہونی چاہیے،کشمیرکی آزادی کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے۔

راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ او آئی سی وزرا خارجہ کا افغانستان پر مجوزہ اجلاس خوش آئند ہے ، اگلا اوآئی سی کا سربراہی اجلاس کشمیرپر اسلام آباد میں منعقد کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (اوآئی سی)اقوام متحدہ کا ہم پلہ پلیٹ فارم ہے ،اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی مغرب کی آلہ کاری اور وژن کی کمی کے باعث اس پلیٹ فارم سے امت کے مسائل حل نہیں ہوپارہے ہیں،جس دن اسلامی ممالک کے حکمران عوامی امنگوں کے ترجمان بن گے یہ پلیٹ دنیا کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ دنیا کے مظلوم اقوام متحدہ کی بجائے او آئی سی کی طرف دیکھیں گے۔،کشمیرآزاد کرواکر مودی سے بنگلہ دیشن کا بدلا چکانے کا اس سے اچھا موقع نہیں ملے گا ۔پوری کشمیری قوم اور 22کروڑ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوںگے۔

انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی عملی مدد کرے۔و ،مودی کا یہ اعتراف کہ پاکستان کو دولخت کرنے کے لیے گوریلاجنگ میں شریک تھا وہ پاکستان کے خلاف خطرناک عزائم لیے ہوئے ہے۔