سرن کوٹ پونچھ میں ایک کشمیری نوجوان شہید


 سری نگر:بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔

بھارتی فوج نے پیرا ملٹری اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کے ہمراہ   ضلع پونچھ  کے سرنکوٹ قصبے کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں شروع کیں۔

ایس ایس پی پونچھ ونود کمار نے میڈیا کو بتایا کہ  پونچھ ضلع  کے سرنکوٹ سب ڈویژن کے بالائی علاقوں میں  علی الصبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ڈوری ڈھوک  میں تلاشی آپریشن کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے ۔ قصبے میں مواصلاتی نظام معطل  ہے۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے زیون پنتھہ چوک میں ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔  بھارتی فورسز نے  جموں ایر پورٹ  کے قریب دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے دعوی کیا  ہے کہ ان سے پستول برآمد ہوا  ہے۔