معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد انتقال کر گئے


لاہور(صباح نیوز)معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، انتقال کے وقت ان کی عمر 78 برس تھی۔اہل خانہ کے مطابق امجد اسلام امجد کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ امجد اسلام امجد کا انتقال رات سوتے ہوئے ہوا ہے، صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی گئی تو ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔امجد اسلام امجد 1980 کے وارث جیسے شہرہ آفاق ڈرامے کے خالق بھی رہے ہیں

۔ستارہ امتیاز، نگار ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے انہیں نوازا گیا، بیسٹ فلم رائٹر کا نگار ایوارڈ انہیں دو مرتبہ ملا۔