آر ایس پورہ سیکٹر میں ایک خاتون کو در انداز قرار دے کر گولی مار کر شہید کر دیا گیا


جموں:بھارتی فورسز نے جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں ایک خاتون کو  در انداز قرار دے کر گولی مار کر شہید کر دیا۔

ارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے ایک ترجمان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر اتوار کی شام بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی خاتون در انداز کو ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا بی ایس ایف اہلکاروں نے آر ایس پورہ علاقے میں بین الا قوامی سرحد پر اتوار کی شام مشتبہ نقل وحرکت دیکھی۔

در انداز کو کئی بار واپس جانے کی وارننگ بھی دی گئی نہ رکنے پر اسے گولی مار دی گئی۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے بارگام نور پورہ اونتی پورہ میں اتوار کوسمیر احمد تانترے ولدغلام محمد تانترے  نامی نوجوان کو گولی مار کر  شہید کیا تھا، نوجوان باری گام کا رہنے والا تھا حکام نے اس کی لاش لواحقین کے حوالے  نہیں کی ۔ادھرسرحدی ضلع کپوارہ میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر  مامور سپیشل پولیس افسر(ایس پی او) اور اس کا ساتھی ہتھیاروں سمیت لاپتہ ہوگئے ہیں۔