پیما کے تحت افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے ڈاکٹرز بھیجے جائیں، محمد عبدالشکور


اسلام آباد (صباح نیوز)صدر الخدمت فاونڈیشن پاکستان محمد عبدالشکور نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پر زور دیا ہے کہ مشکل صورت حال کا شکار افغانستان کے عوام کی مدد کے لیے ڈاکٹرز بھیجے جائیں ۔ محمد عبدالشکور نے خصوصی دعوت پر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی  مجلس شوری کے اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ پڑوسی برادر ملک افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال بالخصوص صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا جا ئے تاکہ افغان بھائیوں کی مدد کی کوششوں کو تیز تر کیا جا سکے۔ پاکستان کے بڑے اور اہم شہروں سے ڈاکٹرز کے وفود افغانستان بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پیما  وطن عزیز کے ڈاکٹرز کا ایک مقبول اور معتبر ادارہ ہے۔

اپنی مضبوط نظریاتی وابستگی کے ساتھ یہ میڈیکل فیلڈ میںبہت پر اثر کردار ادا کر رہا ہے۔ ایمرجنسی اور آفت کی صورت حال میںاس کے پیِر و جواں اپنی روزمرہ کی طبی سر گرمیاں چھوڑ کر بیقراری سے مصیبت زدگان کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ انہوں نے  زور دیا کہ پاکستانی کے اہم ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کے ضرورت مندمریضوں کے لئے پیما اور الخدمت سہولیات میں مددگار بنیں۔ ضروری اور اہم ادویات کی ترسیل کے لئے کوششوں کو مربوط کیا جائے۔

مجلس شوری   میںاس نوعیت کی دیگر کئی اور تجاویز بھی زیرِ غور آئیں ۔ محمد عبدالشکور  کے مطابق پیما کے ذمہ داران کی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ وہ افغان بھائیوںکی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔اقبال نے کہا تھا