بھارت دنیا کی آنکھوں دھول جھونکنے کے لیے یوم جمہوریہ کا ناٹک رچا رہا ہے،ڈاکٹر خالد محمود


راولاکوٹ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی آنکھوں دھول جھونکنے کے لیے یوم جمہوریہ کا ناٹک رچا رہا ہے ، بھارت نے دو کروڑ کشمیریوں سمیت کروڑوں انسانوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں ،نریندرمودی اور اس کے ٹولے نے ہندوستان کا نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرہ بے نقاب کردیا ہے ہندوستان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ یوم جمہوریہ منائے ،ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے

ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیریوں سمیت جمہوریت آزادی پر یقین رکھنے والوں نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے مساجد دینی درس گاہوں اور زمینوں پر قبضہ کررہا ہے دو کروڑ کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر یرغمال بنایا ہوا ہے کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے عالمی اور اسلامی برادری سنجیدگی سے نوٹس لے ،او آئی سی کے رکن ممالک مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی روکوانے اور حق خودارادیت دلوانے کے لیے ہندوستان کاسیاسی ،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں ۔