میرپور( صباح نیوز )ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورڈاکٹر عمر اعظم کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے سیکٹر B/4 اورکھمبال چوک سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا
آپریشن کے دوران مجسٹریٹ سید کلیم عباس ، اسٹیٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد فیاض ، ایس ڈی او برقیات راجہ محمد وقاص ، ایس ایچ او سٹی راجہ محمد امتیا ز ، انسپکٹر تجاوزات ،پولیس اور شعبہ تجاوزات کا عملہ شامل تھا ۔
میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے ہیو ی مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات کرنے والوں کو پہلے نوٹسز جاری کیے تھے جس پر بعض افراد نے از خود اپنی تجاوزات ختم کر دی تھیں جبکہ جن افراد نے نوٹسز کے بعد بھی تجاوزات نہیں ہٹائی ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے تجاوزات گرائی گئیں اور آپریشن کلین اپ کے دوران ناجائز قابضین سے واگزاری کراوائی گی آپریشن کے دوران مفاد عامہ کے رقبہ جات بھی واگزار کرائے گے ۔