لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
لاہورمیں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لائحہ عمل بنا رہی ہے، عمران خان کا احتساب ہو گا،ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے۔عوام نے ان پر پہرہ دینا ہے کہ یہ نورتن بھاگنے نہ پائیں۔
انہوں نے کہا کہ 22کروڑ عوام نے عمران خان کیخلاف چالان کاٹ دیا ، انہوں نے نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا۔عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی۔عوام کو ایک کروڑ نوکریاں کا جھانسہ دیا گیا۔ حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کٹ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت کیخلاف جدوجہد نہ کی تو قیامت کے روز اللہ ہم سب سوال کرے گا کہ مظلوم مخلوق کے لئے کچھ کیوں نہیں کیا۔