وزیراعظم شہبازشریف کی بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت، اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپ دیا


اسلام آباد(صباح نیوز )وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس مقصد کے لیے اسحاق ڈار کو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطوں کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے وفاقی مشیر اور ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اہم اتحادی ہے، کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔