قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے کرکٹ بورڈ سے تین سالوں کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تین سالوں کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں،چئیرمین کرکٹ بورڈ کو ملک میں  قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لیے مجموعی طور پر کارکردگی اور حکمت عملی سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے اجلاس25جنوری بدھ کو یہاں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا۔

پاکستان  فٹ بال فیڈریشن اور پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن  کی مجموعی کارکردگی پر  بھی بریفنگ دی جائے گی ۔ پی سی بی کے سربراہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ  تین سالہ آمدنی اور اخراجات  کی تفصیلات پیش کی جائیں ۔اجلاس کے دوران ارکان کے حلقوں می ں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق نکتہ اعتراضات کا جائزہ بھی لیا جائے گا