گجرات،سرکاری اسپتال کا نام بدلنے کی کوشش، پرویز الہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ، بھاگ کر جان بچا ئی


گجرات(صباح نیوز)گجرات کے سرکاری اسپتال کانام بدلنے کی کوشش پرجھگڑے کے دوران وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے بھتیجے پر اینٹوں سے حملہ کردیا گیا حملے میں موسی الہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا۔ چ

وہدری پرویزالہی کے بھتیجے چوہدری موسی سرکاری اسپتال کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کرنے آئے تھے اور اسپتال کا نام بدل کر چوہدری ظہورالہی کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔

نام تبدیل کرنے پر مقامی افراد کی جانب سے تقریب رکوانے کی کوشش کی گئی جس پر موسی الہی کے ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقامی افراد نے بھی موسی الہی اور ان کے ساتھیوں پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کیا۔

حملے میں موسی الہی نے بھاگ کرخود کو بچایا اور واقعے کا مقدمہ تقریب روکنے والوں کیخلاف درج کروایا جس میں 34 افراد کو نامزد کیا گیا اور 200 افراد کو نامعلوم قرار دیا گیا ہے۔

تقریب روکنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے آبائواجداد نے اسپتال کے لیے زمین دی تھی، اسپتال کو چوہدری ظہور الہی کے نام سے منسوب کرنا زیادتی ہے۔