ڈریپ نے 20 ادویات کی قیمتوں کا تعین کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ڈریپ نے 20 مختلف ادویات کی قیمتوں کا تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کینسر، ایڈز اور بلڈ پریشر سمیت مختلف ایم جی کی ادویات کی قیمتیں فکس کر دی گئیں،

پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا ٹریوسا 100ایم جی کی قیمت 1 لاکھ 72 ہزار 320 روپے، بریسٹ کینسر دوا کی قمیت 1 لاکھ 99 ہزار 741 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زلاٹان 50 ایم سی جی آئی ڈراپس کی قیمت 1519روپے رکھی گئی۔ ذوفران 8 ایم جی ٹیبلٹ کی قیمت 3907 روپے مقرر کر دی گئی، ایکلاسٹا 100ایم ایل سولیوشن کی قیمت 27 ہزار 514 روپے رکھی گئی ہے۔