پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور یو-اے-ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل تیاری کے ساتھ یو-اے-ای کے دورے پر جا رہے ہیں،وزیراعظم کل(جمعرات کو) دو روزہ دورہ پر یو اے ای جائیں گے،اماراتی صدر، رہنماؤں و سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم آفس  پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دور متحدہ عرب امارات(یو-اے-ای) کے حوالے سے جائزہ  اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن کا دونوں ملکوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان اور یو-اے-ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل تیاری کے ساتھ یو-اے-ای کے دورے پر جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم متحدہ عرب  امارات کے صدر  شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر  آج بروز جمعرات سے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔دورے کے دوران دو طرفہ باہمی معاشی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ  کے لیے وزیراعظم اماراتی راہنمائوں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔