فیصل آباد:مختلف ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق اور7زخمی


فیصل آباد(صباح نیوز)مختلف مقا مات پرہونے والے ٹریفک حادثات میں4افرادجاں بحق اور7زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق تھانہ بچیانہ منڈی کے قریببارات سے واپسی پر قابو کار درخت کے ساتھ ٹکرانے سے دولہے کے2کزن جاں بحق  اور3افراد زخمی ہو گئے ۔ نواحی گاؤں 624گ۔ ب ہری پور کے رہائشی سرفراز کی بارات واپس گاں آ رہی تھی جڑانوالہ بچیانہ روڈ پر دولہے کے کزنوں کی کار بے قابو ہو کر درخت کیساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں عمیر اور ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کار میں سوارافراد لاریب وغیرہ زخمی ہو گئے۔

جڑانوالہ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی 50سالہ رفیق جاں بحق ۔ ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر رفیق کسی کام سے جا رہا تھا جڑانوالہ روڈ پر بجلی گھر کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحْ ہوگیا۔

تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک 45 گ۔ ب کے قریب تیز رفتار مزدہ ڈالہ کی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون نرگس بی بی جاں بحق اور اس کا شوہر محمد یوسف اور بیٹا محمد بلال زخمی ہو گئے۔