ہم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں،فیصل کریم کنڈی


پشاور(صباح نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں ، گذشتہ روزدیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہ ہوتے تو منفی تاثر جاتا۔

جاری کئے گئے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہم ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں، صوبے میں امن کے لیے اپنی سیاست کو ایک طرف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہتا رہا ہوں کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا امن تباہ کر دیا گیا ،گزشتہ روز کی میٹنگ کا ون پوائنٹ ایجنڈا امن کا قیام تھا۔