وزیر اعظم شہباز شریف سے ممبران پنجاب اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں،صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے  پنجاب اسمبلی کے ممبران   چودھری اشرف علی انصاری اور  ملک غلام  قاسم ہنجرا نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، جن میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ممبر پنجاب اسمبلی  چودھری اشرف علی انصاری نے ملاقات  کی۔ ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ممبر پنجاب اسمبلی ملک غلام  قاسم ہنجرا نے بھی ملاقات  کی۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔