شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،ملکی سیاسی خصوصاََ پنجاب کی صورتحال پرتبادلہ خیال


لاہور(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر اور وفاق میں اتحادی آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ پر بھی بات چیت کی اور اعتماد کے ووٹ کیلئے رابطے مزید تیز کرنے کے لئے اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت معلوم کی اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔