مسائل صرف بندوق سے حل نہیں ہوتے،تفصیلی حکمت عملی چاہیے،فواد چو ہدری


لاہور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان کے انتہائی پیچیدہ سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چو ہدری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان کے انتہائی پیچیدہ سکیورٹی مسائل کا بنیادی علم بھی نہیں، افغان طالبان سے تعاون کے بغیر ایسے آپریشن کے سنگین نتائج ہوں گے، مسائل صرف بندوق سے حل نہیں ہوتے آپ کو تفصیلی حکمت عملی چاہیے، طاقت کا استعمال اس حکمت عملی کا ایک حصہ ہو سکتا ہے ،مکمل حل نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال شہباز شریف نے وعدہ کیا کہ میں کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا ہم لوگ سمجھے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کر رہے ہیں اب آکر پتا چلا وہ عوام کے کپڑے کہہ رہے تھے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہ اگر یہ آٹھ ماہ اور رہ گئے تو عوام کے تن پر بنیان بھی نہیں رہنے دیں گے۔