اسلام آباد(صباح نیوز) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تقریباً19پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔
نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔
چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں نومبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ نومبرمیں ہائیڈل سے گیارہ فیصد کم بجلی پیدا کی گئی،نیلم جہلم پلانٹ کی بندش سے پانی سے کم بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سے کم جبکہ گیس سے زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا حکام کے مطابق نومبرمیں میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے6کروڑ60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا ہے۔اتھارٹی نے سماعت مکمل کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔