گورنرپنجاب کانوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیرکردے گا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب کانوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیرکردے گا،ایک ہفتے میں58کروڑ ڈالرکم ،ریٹنگ منفی ،کمرشل ذخائر6ارب سے کم، 24کروڑکی آبادی کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کے پیسے نہیں، ملک بیٹھ گیا اورگینگ آف تھری اوراس کی اولاددھمال ڈال رہی ہے ،سیاسی معاشی خارجی محاذپرحکومت کوشکست ہوگئی الیکشن آخری حل ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کی تباہی اوربربادی پرکوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا،حالات سنگین ترین ہو گئے ہیں، وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں ،گورنرپنجاب کافیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہے جس کاسارانقصان پی ڈی ایم کوہوگا،سارے فیصلے اعلیٰ عدالتوں کے کندھوں پرآگئے ہیں، ووٹ کوعزت دوکانعرہ ٹکے ٹوکری ہوگیا۔