کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 3.75روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظور ی


اسلام آباد (صباح نیوز)نیپرا نے کے الیکٹرک  صارفین کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ماہ ستمبر کے لئے مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرانے کے الیکٹرک کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرفیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن کنزیومرز پر نہیں ہوگا۔ جبکہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لئے بجلی تین روپے75پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔ بجلی کی قیمت میں کیا گیا اضافہ کے الیکٹرک کے صارفین کو دسمبرکے بجلی بلوں میں اداکرناہو گا۔