اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادرا(ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا، آرڈیننس کی مدد سے نادرا آرڈیننس، 2000 کے سیکشن 7 میں ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیم کے مطابق تمام ایجنسیاں نادرا کو فورا ڈیٹا مہیا کرنے کی پابند ہوں گی اور نادرا کو ڈیٹا مہیا نہ کرنا بے ضابطگی تصور ہو گا جس پر متعلقہ قانون کیتحت کارروائی ہوگی۔
قبل ازیں صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگیا۔