سراج الحق کل تربت احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کریں گے


کوئٹہ (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کل گوادر سے تربت پہنچیں گے ۔

منگل کو دیگر سرگرمیوں کیساتھ ساتھ دن گیارہ بجے تربت شہر کے مین چوک پر حق دوتحریک کے حق میں لگے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع تربت کیچ کے امیر غلام یاسین بلوچ ،غلام اعظم دشتی ودیگر صوبائی وضلعی قائدین سمیت علمائے کرام سیاسی لیڈربھی خطاب کریں گے ۔