پشاور (صباح نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،
ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کے لئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں، وزیراعلی نے سختی سے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ، کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔