کرم (صباح نیوز)ٹل پاراچنار شاہراہ بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشت گردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے۔شرکا نے کہا کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ نہیں ہو سکا ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم کے علاقے بگن میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے تھے۔