قاضی جمیل عہدے سے فارغ، احسن یونس آئی جی اسلام آباد تعینات


اسلام آباد(صباح نیوز) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد لگا دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نوٹی فکیشن کے مطابقپولیس سروس گریڈ 20 کے احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

احسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کو سپرد کردی گئیں ہیںجبکہ  قاضی جمیل الرحمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قاضی جمیل الرحمان کو رواں سال 7 جنوری کو تعینات کیا گیا تھا