اسلام آباد(صباح نیوز) صدرمملکت عارف علوی نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ایکٹ گزٹ میں شائع ہو گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صدرمملکت نے اینٹی ریپ ایکٹ 2021 پر دستخط کردیئے، صدر کے دستخط کے بعد اینٹی ریپ ایکٹ گزٹ میں شائع ہوگیا۔
ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اس خصوصی کمیٹی کے رکن کے طور پر اپنا حصہ ڈال، جو آرڈیننس کے تحت بنائی گئی تھی۔
گذشتہ ماہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 کو منظور کیا گیا تھا ، جس کے تحت زیادتی کے مجرم کو نامرد بنایا جائے گا۔
اس سے قبل رواں سال جون میں قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے کرمنل لا ترمیمی بل2021 کی بھی منظوری دی تھی ، وزیرقانون نے کہا تھا کہ کرمنل لا ء ترمیمی بل کے تحت ریپ کے عادی مجرم کو نامرد کیا جائے گا، عمرقید کاٹ کر جب ریپ کرنے والا دوبارہ جرم کرے گا تو نامرد کیا جائے گا