سپریم کورٹ میں 30دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کے لئے9ریگولربینچز تشکیل

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 30دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کے لئے کل9ریگولربینچز تشکیل دے دیئے گئے۔7ریگولر بینچ سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ1 بینچ لاہور اور1بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے کیسز سننے کے حوالہ سے کوئی کازلسٹ جاری نہیں کی گئی۔ توقع ہے کہ سپریم کورٹ کاآئینی بینچ 6جنوری2025سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کرے گا۔جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میںموسم سرماکی تعطیلات 31دسمبر کوختم ہورہی ہیں جس کے بعد تمام ججز دوبارہ کیسز کی سماعت شروع کردیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار 30دسمبر 1جنوری بروز بدھ تک سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 2رکنی بینچ جمعرات 2جنوری سے جمعہ 3جنوری تک 2روز کیسز کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ ہفتے کے چار روز روزانہ 25،25کیسزجبکہ جمعہ کے روز20کیسز کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 2رکنی بینچ 31دسمبرمنگل سے 1جنوری بدھ تک 2دن کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 1جنوری 2025بروز بدھ اور2جنوری2025بروز جمعرات کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2رکنی بینچ 1جنوری سے 3جنوری تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پرمشتمل 2رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 1جنوری2025سے3جنوری2025تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ تینوں روز15،15کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ 30دسمبر سوموار کے روز سے بدھ کے روز تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاداحمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ جمعرات 2جنوری سے جمعہ 3جنوری تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میںایڈہاک جج جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ 1جنوری سے 3جنوری تک کیسز کی سماعت کرے گا۔ZS