اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد میں مقیم منقسم ریاست جموں کشمیر کے تینوں خطوں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کشمیر جرنلسٹس فورم انتخابات2024 کے لیے، عقیل انجم اورعرفان سدو زئی صدارتی امیدوار ہوں گئے ۔ چیئر مین الیکشن کمیٹی سردار عاشق حسین کے مطابق کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات 29 دسمبر 2024 کو ہوں گے۔
پولنگ صبح نو بجے شروع ہوجائے گی ۔ پریس ریلیز کے مطابق جرنلسٹس پینل کی طرف سے صدر کے لیے عرفان سدو زئی نائب صدر کی 3 نشستوںکے لیے عدیل بشیر ، ہلال احمد اورراجہ عثمان طاہرجنرل سیکرٹری کے لیے مقصود صوفی ، جوائنٹ سیکرٹری کی 3 نشستوں کے لیے بلال وانی ،غلام نبی کشمیری اور عامر اقبال ہاشمی امیدوار ہیں ۔ سیکرٹری مالیات کے لیے جرنلسٹ پینل کی طرف سے نوید چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات کے لیے شیخ منظور احمد امیدوار ہوں گے ۔ جرنلسٹس پینل کی طرف سے گورنر باڈی کی8 نشستوں کے لیے عامر گردیزی ، جنید ظفر ، نثار صائم ، سہیل الطاف ، محمد ارسلان ، اللہ داد صدیقی ، فیصل عظیم اور سردار نور محمد امیدوار ہوں گے ۔
پروگریسوو پینل کی طرف صدر کے لیے عقیل انجم امیدوار ہیں نائب صدر کی تین نشستوںکے لیے، دانش ارشاد، اقبال اعوان ، خالد گردیزی جنرل سیکرٹری کے لیے ظہیر مغل امیدوار ہیں ۔ جوائنٹ سیکرٹری کی 3 نشستوں کے لیے ، خالد،حسیب شبیر ، نثار تبسم اور سیکرٹری مالیات کے لیے عمران اعظم اور سیکرٹری اطلاعات کے لیے علی نقوی امیدوار ہیں ۔ پروگریسوو پینل کی طرف سے گورنر باڈی کی8 نشستوں پر احسن حمید ، قاضی صغیر ، راجہ خرم زاہد ، ، ظہور عالم ، طلحہ جاوید ، سردار ندیم،لیاقت مغل اور چوہدری عارف امیدوار ہیں ۔ انتخابات 2024 کے لئے پولنگ (آج ) 29 دسمبر بروز اتوار صبح 9بجے سے شام 6 بجے تک نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں ہوگی ۔