سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا، عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ۔

آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی اور رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیالکوٹ واقعہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے،آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔