سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس طرح کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4481تک پہنچ گئی ہے۔
اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52زہزار 503 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1مسافر سمیت مزید 161افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔
جموں و کشمیر میں کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 37ہزار 807تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 161افراد میں جموں میں 18 جبکہ کشمیر میں 143افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں۔
کشمیر میں مثبت قرار دیئے گئے سبھی 143 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 143افراد میں سب سے زیادہ 62سرینگر ، بارہمولہ میں 21، بڈگام میں 19، پلوامہ میں 6، کپوارہ میں 13، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 8، کولگام میں 2 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 12ہزار 444تک پہنچ گئی ہے
اس دوران کشمیر میں مزید 2افرد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ۔ جموں میں کے ادھمپور، سانبہ، کٹھوعہ، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 5اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 18افراد میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا جبکہ دیگر 17مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔