پی پی پی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ پی پی پی کو 32333 ووٹ ملنے پر غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اسلم گل ایک وضع دار سیاستدان ہیں لیکن بد قسمتی سے ہارے ہوئے لشکر کا حصہ ہیں۔ پی پی پی  کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ یہ 32333ووٹ انہیں پڑے ہیں ،پی ٹی آئی کے امیدوار کی  غیر موجودگی میں اگر گِل صاحب پی پی پی کے ٹکٹ کی بجائے آزاد لڑتے تو یقینا اس سے کہیں زیادہ ووٹ لیتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  440400میں سے صرف 18% ووٹ پڑا۔ باقی 82% ووٹ نہ پڑنے سے واضح ہو گیا کہ خان میدان میں نہ بھی ہو تو پاکستانی عوام ان پارٹیوں کو اکثریتی ووٹ دینے کو تیار نہیں بلکہ اب یہ 10 سے15 فیصد سے کم کی پارٹیاں ہیں۔یہ بھی واضح ہو گیا کہ لاہور کے لوگ ن اور پی پی کوتقریباً برابر ہی سمجھتے ہیں۔