اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی
ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بات چیت ہوئی،ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل ہوا
ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔۔