غزہ (صباح نیوز) اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی قیادت نے ترکی کے وزیرِ انٹیلیجنس ڈاکٹر ابراہیم کالین کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا، جو قطری دارالحکومت دوحہ میں ہو رہے ہیں۔
شوریٰ کونسل کے سربراہ اور قیادت کونسل کے صدر محمد درویش اور حماس کے غزہ کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے دو الگ الگ ٹیلیفونک رابطوں کے دوران مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا، جو قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس غزہ پر جنگ کے خاتمے کے لئے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔