واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے مظاہرین نے محکمہ خارجہ کی عمارت کے سامنے صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے خلاف احتجاج کیا۔بائیڈن کی طرف سے بلنکن کی ہمراہی میں اپنے چار سالہ دور صدارت کی خارجہ پالیسیوں کے بارے میں تقریر سے قبل جمع ہونے والے مظاہرین نے یہ نعرے لگائے، “آج تم نے کتنے بچوں کو مارا؟” اور ” ہمارے ادا کردہ ٹیکس کی رقوم کو فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے استعمال نہ کرو۔”جب بائیڈن اور بلنکن اپنی خارجہ پالیسی کے جائزے کے لیے قافلے کے ساتھ وزارت کی عمارت کو پہنچے تو مظاہرین نے “جنگی مجرم” کے نعرے لگائے۔بیلفیلڈ میں ایک فلسطینی حامی ایکٹیوسٹ کی جانب سے جرمن چانسلر اولاف شولز کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا۔بیلفیلڈ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں وزیر اعظم شولز کی تقریر کے دوران ایک خاتون کارکن کھڑی ہوئی اور زور سے چلائی، “آپ کے ہاتھ خون آلود ہیں، جرمن حکومت غزہ میں ہونے والی اموات میں برابر کی شریک ہے۔”خاتون کارکن نے “آزاد فلسطین” کا نعرہ بھی لگایا جب اسے سیکورٹی فورسز ہال سے باہر نکال رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments