گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر61 فلسطینی شہید

غزہ(صباح نیوز) الجزیرہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی شہید  اور 281 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ  تازہ ترین 61  شہادتوں  سے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کل 46,645  فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 110,012 زخمی بھی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں بمباری سے تقریبا 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہوئے ہیں۔