امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی اہلیہ انتقال کرگئیں


کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کی اہلیہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی عمر70سال اورکچھ دنوں سے علیل ومقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

پسماندگان میں ایک بیٹا اورچار بیٹیوں کو سوگوارچھوڑا ہے۔مرحومہ کی نمازجنازہ جامع مسجد بنوری ٹاون میں ادا کی گئی،جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی ومقامی رہنماوں کے علاوہ مختلف سیاسی،سماجی،علمی ادبی شخصیات،تاجررہنماوں،برادرتنظیمات،اوراندرون سندھ سے احباب سمیت قریبی رشتہ داروں نے بھرپورشرکت کی۔اپنی اہلیہ کی نمازہ جنازہ محمد حسین محنتی نے خود پڑھائی۔

بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میوہ شاہ میں سپردخاک کیا گیا۔نمازجنازہ میں مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، تنظیم اسلامی کے سربراہ انجنیئرشجاع الدین شیخ،صوبائی نائب امراء ممتازحسین سہتو،اظہار الحق، نائب قیمین محمد مسلم، مولانا آفتاب احمد ملک،عبدالغفارعمر، سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا،الخدمت سندھ کے صدرڈاکٹر تبسم جعفری،اعجاز اللہ خان،منتظم صوبہ جمعیت طلبہ عربہ سندھ مولانا فریداحمد، امیرحلقہ حافط نعیم الرحمان،قیم منعم ظفرخان،نائب امراء ڈاکٹراسامہ رضی،عبدالوہاب،برجیس احمد،راجہ عارف سلطان ،اسحاق خان،نائب قیم راشدقریشی،عبدالرحمان ، سیکرٹری اطلاعات سیدزاہدعلی عسکری،اتحادالعلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید، مولانا ضیاء الرحمان فاروقی،سابق رکن سندھ اسمبلی حمیداللہ خان ایڈووکیٹ،این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری قاسم جمال، امراء اضلاع کراچی فاروق نعمت اللہ، سیف الدین ایڈویکیٹ،سیدعبدالرشید،فضل احمدحنیف ،مدثرحسین انصاری،اندرون سندھ سے امراء اضلاع عقیل احمدخان حیدرآباد، علی مردان شاہ بدین،عبدالغفورانصاری سانگھڑ، قربان علی گشکوری عمرکوٹ،دیدارحسین بہرانی ٹنڈوالہ یار،سمال ٹریڈرز کے صدر محمد حامد،فاران کلب کے صدر ایچ ایم حنیف،سیکرٹری ندیم اقبال ایڈووکیٹ،عطامحمد تبسم،اصغرعمر و دیگر نے شرکت کی۔

دریں اثناء امیرجماعت اسلامی سراج الحق،جنرل سیکرٹری امیرالعظیم،نائب امراء لیاقت بلوچ،اسداللہ بھٹو،راشدنسیم،فرید احمد پراچہ،صوبائی نائب امراء پروفیسر نظام الدین میمن،حافظ نصراللہ چنا،جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ،عبدالحفیظ بجارانی ،مولانا حزب اللہ جکھرو اوردیگر ذمے دران صوبائی امیرمحمد حسین محنتی سے اہلیہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔