سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے ،وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم نے سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن منیجر کو بچانے کے لیے عملی کوشش کی اور ہجوم کے سامنے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی، اس کوشش پر ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔