سرائے نورنگ( صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختو نخواکے صوبائی امیر سینیٹرمشتاق احمد خان نے کہاہے کہ صوبائی وزراء کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران متعلقہ اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور سرکاری افسران کے تبادلے دھاندلی کے لئے منصوبہ بندی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر نوٹس لیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف پر گروی رکھ دیا ہے جس کا اعتراف گورنر پنجاب نے کیا ۔انہوں نے کیاکہ پچھلے تین سالوں میں پیٹرول کے ایک لیٹر 50روپے اضافہ کردیا عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی جب کہ پاکستان میں آسمان سے باتیں کررہی ہے، ملک میں مہنگائی نے ایک عذاب کی صورت اختیار کرگیا ہے روپے کی قدر 42فیصد کمی ہوئی ہے۔آئی ایم ایف نے آئندہ سال تک 6ہزار ارب روپے ٹیکسوں کا کہہ دیا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لکی مروت کے دورے کے موقع پر سرائے نورنگ میں تحریک انصاف کے رہنما اقبال نبی کی جانب سے جماعت اسلامی تحصیل نورنگ میئر شپ کے امیدوار حاجی عزیزاللہ خان کی حمایت کرنے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل نورنگ میئر شپ کے امیدوار حاجی عزیزاللہ خان۔
مفتی عرفان اللہ۔صاحبزادہ صبغت اللہ ایڈوکیٹ اور حاجی عبدالصمد خان سمیت دیگر مشران بھی موجودتھے۔اقبال نبی نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر آزاد حیثیت سے حاجی عزیزاللہ خان کی مکمل حمایت اور سپورٹ کااعلان کردیا۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت اپنے تمام تر انتخابی وعدوں کو مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی کا سلسلہ نہ تھمنے والا،سلسلہ عروج پر ہے روپے کی قدر میں 42فیصد کمی ہوئی عالمی منڈی میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے جب کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سالوں میں پیٹرول لیٹرمیں 50روپے اضافہ کیاگیا۔بجلی۔گیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کے دسترس سے باہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدوں کا اعتراف گورنر پنجاب نے خود کیا چند ڈالروں کے عوض میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری سمیت ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کا معاہدہ کیاہے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔اس وجہ سے حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد راہ فرار اختیار کررہی ہے ،بلدیاتی انتخابات کو سرد خانے کے لئے حکومت نے عدالت میں پناہ لی تاہم سپریم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کرکے اپنے کے موقف کی تائید کی۔
انہوں نے کہاکہ تمام محاذ پر ناکامی کے بعد اب حکومت مسلسل بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہورہی ہے جن 17اضلاع بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہاہے صوبائی وزراء نے ان اضلاع کے لئے سرکاری منصوبوں کی منطوری کررہے اور سرکاری افسران کے تبادلوں کا سلسلہ نہ رک سکا اور دھاندلی کا منصوبہ بندی کررہی ہے انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ فوری طور صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا نوٹس لیں بصورت دیگر جماعت اسلامی شدید احتجاج کرے گی۔