پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ


رائے ونڈ( صباح نیوز)پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اقدام سے کروڑوں روپے ماہانہ بجلی کی بچت ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب بھر کے 36ماڈل بازاروں میں بجلی کی کھپت کو کم کرنے کیلئے سولر انرجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس ضمن میں پنجاب بھر کے تمام ماڈل بازاروں کا سروے شروع ہو چکا ہے 36ماڈل بازاروں میں دو کروڑ روپے سے زائد کے بجلی کے بل ادا کرنا پڑتے ہیں بجلی مہنگی ہونے اور لوڈ شیڈنگ کے پیش نظر کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی کھپت کیساتھ ساتھ کمپنی کی آمد ن بھی متاثر نہ ہو،

ذرائع کے مطابق کمپنی نے مخصوص یونٹ استعمال کرنے کے علاوہ زائد یونٹ استعمال کرنیوالے سٹال ہولڈرز سے اضافی چارجز وصول کرنا شروع کردئیے ہیں، سولر انرجی کے اقدام سے سٹال ہولڈرز کو بجلی انتہائی مناسب ریٹ پر میسر ہو گی ۔