نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری پیر تک صدر کو بھجوانے کا امکان


اسلام آباد(صباح نیوز) وزارت قانون پیر تک نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

نئے قانون کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحریری مشاورت کریں گے۔