متاثرین سیلاب کی خدمت ،ریلیف کے بعد بحالی کاکام جاری ہے ،ڈاکٹرحفیظ الرحمن

راولپنڈی ( صباح نیوز)چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ2005کے زلزلے اورکورونا کے بعد سیلاب کی صورت حالیہ ڈیزاسٹرکے موقع پر الخدمت کی ٹیم اور رضاکاروں نے اپنی استعداد سے بڑھ کرخدمت کی۔متاثرین سیلاب کی خدمت ،ریلیف کے بعد بحالی کاکام جاری ہے، پروفیشنل اور جذبوں سے بھرپورٹیم ورک ہربڑے خواب کی تعبیرہوتی ہے رازی ہاسپٹل راولپنڈی کا آغازبہت معمولی رقم سے ہوا آج 40کروڑبجٹ کے ساتھ عوام کی خدمت کررہا ہے ،کشمیرزلزلے کے بعد بڑی تعداد میں بچے یتیم ہوئے تواٹک میں آغوش کا آغازکیا گیا آج ملک بھرآرفن بچوں کے لیے الخدمت آغوش سنٹرزباہمت بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔الخدمت کی جدوجہد کا مقصددکھی انسانیت کووقتی ریلیف پہنچانانہیں بلکہ مصیبت زدہ انسان کی آخرت میں کامیابی کے لیے بھی کرداراداکرناہے۔

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے صوبائی صدررضوان احمد کی زیرصدارت الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل نمیرحسن مدنی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدامجدحسین شاہ ،ڈائریکٹروالنٹیئرپروگرام ڈاکٹرعمران فراز سمیت صوبے بھرسے ضلعی صدوروسیکرٹریز شریک ہوئے اس موقع پر صوبائی او راضلاع کی سطح پر جاری پراجیکٹس ،متاثرین سیلاب کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں سمیت دیگرامورکاجائزہ لے کرمستقبل کے لیے پلاننگ کی گئی ۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ ایک ستارہ نہیں ستاروں کا جھرمٹ پورے آسمان کوروشن کرتا ہے اسی طرح ایک فردکے مقابلے میں ٹیم ورک بہت بڑے نتائج کا باعث ہوتا ہے ہرسطح پر الخدمت کی تنظیموں کو مضبوط کرکے جدت لائیے ۔سیلاب ڈیزاسٹرکے موقع پر عوام نے الخدمت پرجس قدراعتما د کیا ہماری ذمہ داریاں اس سے کئی گنا بڑھ گئیں ہم کوشش کریں کہ توقعات کے مطابق ورکنگ کوبہترین ترکریں ۔

صوبائی صدررضوان احمد نے کہاکہ الخدمت شمالی پنجاب نے ایک ارب 24کروڑسے متاثرین سیلاب کی خدمت کی ،آزمائش کے موقع پرخدمت کرنے والے رضاکارہماراسرمایہ ہے  ۔