سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے،عدنان کاکاخیل


اسلام آباد (صباح نیوز)معروف عالم دین مفتی سید عدنان کاکاخیل نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی دلخراش اور وحشتناک ہے۔جس معاشرے میں سزائوں کااختیار،شرعی تقاضے پورے کرتی منصف عدالت کی بجائے مشتعل ہجوم کے حوالے ہو جائے اس کی بربادی میں کیا شبہ رہ جاتا ہے؟

ان خیالات کااظہار مفتی عدنان کاکاخیل نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ مفتی عدنان کاکاخیل نے کہا کہ باقی یہ سوال اپنی جگہ رہ جائے گا کہ نظام عدل کو تباہی کے اس دہانے تک پہنچانے میں کس کس کا کتنا ہاتھ ہے؟