اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں آلودگی سے متعلق مسائل کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علاقائی ممالک پر آلودگی کے مضر اثرات سے ماحول کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑی صنعتوں میں معیاری ایندھن کے استعمال کیلئے مراعات دے کر ہوا کا معیار بہتر بنانے کا ایک نظام جلد وضع کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ملک میں میٹروز کیلئے بجلی سے چلنے والی نئی بسیں چلائی جانی چاہئیں۔وزیراعظم نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے عوامی آگاہی مہم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے ماحول کے تحفظ کیلئے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی آگاہی کی مہم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کنٹرول پالیسی جلد از جلد اپنائے ۔
انہوں نے وفاقی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ماحول کے تحفظ کیلئے قلیل، وسط اور طویل المدتی جامع حکمت عملیوں پر مقررہ مدت میں عمل کریں