اسلام آباد(صباح نیوز)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے بھی سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے ۔
سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئیٹ میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سیالکوٹ میں ناموسِ رسالت کی آڑ میں غیر ملکی کو زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے. محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے. اسلام میں تشدد اورشدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں. علماء کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں.
سیالکوٹ میں ناموسِ رسالت کی آڑ میں غیر ملکی کو زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے. محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے. اسلام میں تشدد اورشدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں. علماء کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں.#Sialkot
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 3, 2021
یاد رہے کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق بھی اس واقعہ کی مذمت کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سراج الحق کی سانحہ سیالکوٹ کی مذمت ،ذمہ داران کی گرفتاری،عبرتناک سزا کا مطالبہ